کراچی (ٹی وی رپورٹ)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ طالبان اپنے لیے کافی ہیں پاکستان کو ان کا ترجمان نہیں بننا چاہئے، پاکستان عالمی معاملات پر نپے تلے الفاظ میں اپنا موقف دے۔
امریکا کی طرف سے افغانستان میں شکست کا ملبہ ڈالنے کی کوشش کا واضح جواب دیا جائے،پاکستان اسلامی مملکت ہے یہاں کوئی اسلام مخالف قانون نہیں بن سکتا، جتنے مرضی قوانین بنالیں یہ معاشرہ اس وقت تک نہیں سدھرے گا جب تک ہم خود اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ نہیں کرتے۔
مظہر عباس، محمل سرفراز، حسن نثار اور حفیظ اللہ نیازی نے ان خیالات کا اظہار جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔