• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 گاڑیاں، 15 موٹرسائیکل غائب، لاکھوں کی چوریاں، ڈاکے، سٹریٹ کرائم بھی جاری

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،34موبائل فونز ،مویشیوں اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی دو گاڑیاں، دو موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں دوموٹر سائیکل سواراسلحہ کی نوک پربنارس سے30ہزار روپےچھین کر فرار ہو گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ میں دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرعبدالشکور کا موٹر سائیکل اپلائیڈ فار اور 6ہزار8 سو روپے ، ڈبل روڈپردونامعلوم موٹرسائیکل سوار محمد ندال سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل 125، سات ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ویسٹریج کے علاقہ حبیب کالونی میں دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرعامر مشتاق سے موبائل اور 6ہزار روپے،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ غوثیہ اڈا کے قریب دوموٹرسائیکل سوار سید عامر عباس سے گن پوائنٹ پر موبائل ،تھانہ سول لائن کے علاقہ گلستان کالونی میں تین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پررکشہ ڈرائیور محمد زبیر سے گن پوائنٹ پر 18ہزار روپے اور موبائل چھین کرلے گئے ۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ کارچوک میں خرم آزاد کی سینٹری اینڈ ہارڈ وئیر کی د کان میں 5 نا معلوم مسلح ملزمان داخل ہوئے اورایک لاکھ روپے اور پلمبر عبد الرحمن سے 10 ہزارروپے چھین لے گئے۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالاخان میں نامعلوم چور محمد اجمل اور ان کے پڑوسی کے گھر کے تالے توڑ کر 57ہزار روپے ،طلائی زیور مالیتی ایک لاکھ 30ہزار روپے اور لیپ ٹاپ لے گئے۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں کارمیں سوارنامعلوم ملزم نے محمد ظہیر نذیر کی جیب سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکال لئے ۔ ،تھانہ چونترہ کے علاقہ سہال میں عبدالرحمن کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور کمیٹی کی رقم 2لاکھ 8ہزار430 روپے چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علا قے آئی نائن ون میں حق نواز سے یحیٰی سمیت تین افراد نے 8 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی چھین لی۔تھانہ لوہی بھیر کے علا قے پاکستان ٹائون میں محمد امین کے گھر سے زیورات اور ڈالر مالیت 22 لاکھ روپے چوری کر لیے گئے ۔ اسلحہ کی نوک پر موبائل، نقدی چھیننے ، چوری اور دوھوکہ دہی کی دیگر وارداتیں تھانہ پیر ودھائی، نیو ٹائون، ویسٹرج، نصیرآباد، سول لائن، ائر پورٹ، سٹی ، رتہ امرال، صادق آباد، کینٹ، آر اے بازار، ریس کورس، مورگاہ، صدر واہ، ٹیکسلا، چونترہ، شمس کالونی، لوہی بھیر، تر نول، شالیمار، شہزاد ٹائون، تھانہ آبپارہ کے علاقوں میں پیش آئیں۔
تازہ ترین