• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی سکیورٹی گارڈز کے ہمراہ خوف و ہراس پھیلانے پر کارروائی ہو گی

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت میں اسلحہ کی نمائش کے خلاف ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔ بدھ کو پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا کہ غیر قانونی مسلح سیکیورٹی گارڈز کو لے کر شہر میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جا ری کر دیئے گئےہیں۔ تین روز میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 30ملزمان کو گرفتار کر کے7 گاڑیا ں تھانوں میں بند کر کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں،اگر لائسنس یافتہ اسلحہ کسی جرم میں استعمال ہو گا تو لائسنس ہولڈر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لائسنس بھی منسوخ کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ برآمد کئے گئے اسلحہ میں 27پسٹل، ،ایک کلاشنکوف، ایک گن، تین رائفلیں اور سینکڑوں روند شامل ہیں۔
تازہ ترین