• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثی حملوں کے بعد ریاض کی 300 سے زائد پروازیں منسوخ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

یمن کے حوثی گروپ کے سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر پورٹ ریاض اور ابہا ایئر پورٹ پر حملوں کے بعد فضائی سرگرمیاں شدید متاثر ہو گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی 300 سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنگا پور ایئر لائنز نے ریاض کے لیے اپنی پروازیں 28 مارچ تک مؤخر کر دیں، فلپائن ایئر لائنز نے بھی سعودی دارالحکومت کے لیے اپنی پروازیں11 اکتوبر تک منسوخ کر دی ہیں جبکہ جرمن ایئر لائنز لفتھانزا نے ریاض کے لیے اپنی پروازیں 16 اکتوبر تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا، انڈیگو اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث 10 اکتوبر تک ریاض کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کے حوثی گروپ نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے ایئر پورٹس، فوجی تنصیبات اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے دعوے کیے ہیں۔

حوثی گروپ نے عالمی فضائی کمپنیوں کو سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کے ممکنہ نتائج سے بھی خبردار کیا تھا۔

ایئر لائنز نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث مسافروں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے پروازیں معطل کی ہیں، جبکہ صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید