• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش بورڈ کی معذرت پر شعیب اختر نے کیا کہا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلش کرکٹ بورڈ کے پاکستان آنے سے انکار کے فیصلے پر معذرت پر اپنا ردعمل دے دیا۔

شعیب اختر نے انگلش بورڈ کے چیئرمین این واٹمور کے بیان کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

سابق کرکٹر نے بیان شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں ’اچھا جی‘لکھا اور ساتھ سوالیہ نشان بھی بنایا۔

واضح رہے کہ دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے انگلش کرکٹ بورڈ نے معافی مانگ لی ہے۔

چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ این واٹمور نے پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد پہلی مرتبہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کے پاکستان نہ جانے سے جس کا بھی دل دکھا ہو، اس سے معذرت چاہتا ہوں۔

انہوں نے  کہا کہ دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا، کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا ، انگلش کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے، اگلے سال شیڈول ٹور کے حوالے سے جو ہو سکا کریں گے۔

تازہ ترین