• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزید 114 اشیا کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط عائد


اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلامیہ جاری کرکے مزید 114 اشیا کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط عائد کر دی ہے۔

اس طرح 100 فیصد کیش مارجن پر درآمد کی جانے والی اشیا کی تعداد 525 ہوگئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 525 اشیاء پر 100 فیصد کیش مارجن کی ادائیگی کا مقصد ان اشیاء کی درآمد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

کیش مارجن امپوٹرز کو ایل سی کھولتے ہوئے بینک میں جمع کروانا ہوتا ہے۔

فیصلے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پائیدار سطح پر محدود رکھنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین