• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج عمران خان کا کوئی بیان اٹھالیں وہ بھیک مانگتا نظرآئے گا، مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم نواز شریف کہتا تھا ہمیں سرمایہ کاری دو، بھیک نہیں چاہیے، مگر  آج عمران خان کا کوئی بیان اٹھالیں وہ بھیک مانگتا نظر آئے گا۔

لاہور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کا وژن تھا سی پیک بناﺅ، سرمایہ کاری لاﺅ، ہمسایہ ممالک سے دوستی کرو۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان دنیا کو کہتا ہے کورونا آیا ہے پاکستان کی مدد کرو۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کہا جاتا ہے مسلم لیگ ن کی مفاہمت اور مزاحمت میں بڑی کنفیوژن ہے، یہ کنفیوژن صرف دشمن کی طرف سے پلان کی جاتی ہے۔

تازہ ترین