• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے جنہیں ووٹ دیا اُن کو آر ٹی ایس کے ذریعے ہرادیا گیا، مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام نے جنہیں ووٹ دیا اُن کو آر ٹی ایس کے ذریعے ہرادیا گیا۔

لاہور میں  پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، کیا یہ بیانیہ درست ہے یا جو بیانیہ کہتا ہے ووٹ کو پیروں کے نیچےکچل دو۔

 مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں آر ٹی ایس بند نہ کرو، کیا نواز شریف کا یہ بیانیہ غلط ہےکہ وہ کہتے ہیں پارلیمنٹ کا احترام کرو، عوام نے جن کو ووٹ دیا ان کو آر ٹی ایس کے ذریعے ہرا دیا گیا۔

 رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف جب کہتے ہیں پارلیمنٹ کا احترام کرو تو کیا یہ بیانیہ غلط ہے؟۔

مریم نواز نے کہا کہ جب آپ الیکشن میں جائیں تو کہا جائے وفاداری چھوڑ دیں، خود پر لوٹے کا دھبہ لگالیں، اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو آپ کو الیکشن ہرادیا جائےگا، اب بیانیوں کا موازنہ کرلیں کونسا درست بیانیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج رانا ثنا اللّٰہ صاحب کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ رہی ہوں، ایسی مسکراہٹ رانا ثنا کے چہرے پر پہلے کسی میٹنگ میں نہیں تھی۔

تازہ ترین