• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے الیکشن ملتوی کی درخواست مسترد کر دی

کراچی (پ ر) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکٹرونکس ڈیلرز کی پریس ریلز کے مطابق یہ درخواست الیکٹرونکس مارکیٹ کے ایک گروپ اتحاد پینل نے سندھ ہائیکورٹ میں پیش کی تھی جس کی سماعت کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں تحریر کیا کہ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے انتخابات سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے 5 اپریل کو صادر کئے گئے ایک حکم کے مطابق 15 مئی کو سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے مقرر کئے گئے خصوصی نمائندے کی نگرانی میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔ عدالت کے نمائندے نے اتحاد پینل کو الیکشن میں حصہ لینے کے لئے قواعد و ضوابط کی تکمیل کے لئے ایک سے زائد مواقع دیئے لیکن پینل کا کوئی نمائندہ حاضر نہ ہوا جس کے باعث اتحاد پینل الیکشن میں حصہ لینے کا اہل نہ رہا۔ ایسوسی ایشن کے الیکشن گزشتہ چار سالوں سے کسی نہ کسی وجہ سے ملتوی ہوتے چلے آ رہے ہیں لہٰذا درخواست گزار کی پٹیشن مسترد کی جاتی ہے۔
تازہ ترین