اسلام آباد(صباح نیوز)سڑکوں کی تعمیر پرحکومت اپوزیشن تکرار جاری ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ( ن )کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے وزیراعظم کو چیلنج کیا ہے کہ ہمت ہے توملتان موٹروے پرانکوائری کیلئے چینی صدر کو خط لکھیں۔
حکمران چین اور فوج پر الزام لگا رہے ہیں چین جن منصوبوں پر فخر کر رہا ہے آپ اس پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں لہذا ایسی باتیں کرکے سی پیک دشمنوں کے آلہ کار بن رہے ہیں، لیگی دور میں سی پیک منصوبوں کے تحت سڑکیں بنیں۔
زیراعظم سڑکیں بنانے میں کرپشن کی نشاندہی کریں، ہمارے منصوبوں کو متنازعہ بنا کر قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے، ہر پراجیکٹ کی لاگت اور مکمل ہونے میں فرق ہوتا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ و زیراعظم نے اپنی تقریر میں ن لیگ کی کامیابیوں کو دھندلانے اور منصوبوں کو متنازع بنانے کی کوشش ہے، یہ خود کچھ کرنے کے قابل نہیں، حکمران سی پیک کیخلاف دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔
چین جن منصوبوں پر فخر کر رہا ہے آپ اس پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں ،قوم کی نظر میں منصوبوں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن ہوئی۔