• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین کرس گیل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن سے دستبردار ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس گیل نے آئی پی ایل کے بائیو سیکیور ببل کو چھوڑ دیا ہے۔

خیال رہے کہ وہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایک کے بعد دوسرے ببل کا حصہ بنے ہیں جس سے وہ یقینی طور پر اُکتا گئے ہیں۔

کرس گیل کا کہنا ہے کہ وہ بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہیں اور خود کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے فریش رکھنا چاہتے ہیں اس لیے بائیو سیکیور ببل سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کررہے تھے۔

تازہ ترین