• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات کا کہنا ہے کہ اکتوبر کا پہلا سمندری طوفان ’شاہین‘ بحیرۂ عرب کے شمال مشرق میں تشکیل پا گیا۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات نے کہا ہے کہ سائیکلون ’شاہین‘ شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سمندری طوفان ’شاہین‘ عمان کے ساحل کی جانب بڑھ سکتا ہے۔

بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات کا یہ بھی کہنا ہے کہ طوفان ’شاہین‘ کے باعث جنوبی سندھ، جنوبی بلوچستان اور جنوبی ایران میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

تازہ ترین