• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

46ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے مقابلے کراچی میں شروع ہوگئے۔ پہلے روز سیکنڈ سیڈ محمد سجاد کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عادل خان اور محمد آصف نے سنچری بریک کھیلے۔

قومی اسنوکر چمپئن شپ کے پہلے روز محمد سجاد کو حمزہ اکبر کے ہاتھوں شکست کاسامنا کرنا پڑا، حمزہ نے سجاد کیخلاف 0-2 کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے3-4 سے کامیابی حاصل کی۔

ایک اور میچ میں بلوچستان کے عادل خان نے سندھ کے محمد افتخار کیخلاف 117 کا سنچری بریک کھیلا اور 1-4 سے فتح حاصل کی۔

ٹاپ سیڈ محمد آصف اور عبدالستار کے درمیان بھی زبردست مقابلہ ہوا، جس میں آصف نے 106 کا بریک کھیلا اور میچ 3-4 سے جیتا۔

دیگر میچز میں سیف اللّٰہ، محمد شہزاد، محمد بلال، اویس خان، شیخ مدثر، عبدالجاوید، احسن رمضان، شاہد آفتاب، مبشر رضا، فرخ عثمان، ذوالفقار قادر، عمیر حیدر اور عمران قمر نے بھی کامیابیاں حاصل کرلیں۔

تازہ ترین