• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈ محمد حفیظ ڈینگی بخار سے صحتیاب ہونے لگے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی محمد حفیظ کی تیزی سے صحتیابی کے پیش نظر نیشنل ٹی 20 کا دوسرا راؤنڈ کھیلنے کے لیے پرامید ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کے لاہور آنے کے بعد فٹنس کی بنیاد پر دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل پنجاب کے محمد حفیظ چند روز قبل ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث وہ نیشنل ٹی 20 کا پہلا مرحلہ نہیں کھیل سکے تھے۔

تازہ ترین