• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی کرکٹ ٹیموں کے کوچز و سلیکٹرز کی بھی چھٹی کا امکان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ صوبائی ٹیموں کے کوچز کی کارکردگی پر ناخوش نظر آرہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کو ورچوئل اجلاس میں سلیکٹرزکی بھی چھٹی کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے صوبائی کوچز و سلیکٹر ز کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی جس میں سندھ کے کوچ باسط علی، بلوچستان کے کوچ فیصل اقبال، سینٹرل پنجاب کے عبدالرزاق، کے پی کے عبدالرحمن، سدرن پنجاب کے شاہد انور اور نادرن پنجاب کے اعجاز احمد جونیئر نے شرکت کی ۔ رمیز راجہ نےکہا کہ سلیکشن اور کوچنگ میں ان کا مستقبل شاید نہ ہو ، روایتی اور پرانا انداز اب نہیں چل سکے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ نے کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے انہیں مستقبل میں کسی بھی قسم کی امید نہ رکھنے سے آگاہ کردیا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ سب تبدیل ہونے جارہا ہے کیونکہ وہ ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

تازہ ترین