کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی ورچوئل سفر کرتے ہوئے پاکستان پہنچ گئی۔ ورلڈکپ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹرافی کے پاکستان پہنچنے کی تصویر شیئر کی گئی۔ ٹرافی کے عقب میں پرندے، مینارِ پاکستان اور بادشاہی مسجد کو نمایاں کیا گیاجبکہ اوپر پاکستان کو ہرے رنگ سے لکھا گیا ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹرافی ورچوئلی سفر کرتے ہوئے پاکستان پہنچی۔ واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا ۔