• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے اولمپکس میں ناقص کارکردگی کا ملبہ پی او اے پر ڈال دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی دستےکی خراب کارکردگی کے معاملے پر وزارت بین الصوبائی رابطہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرادیا،ناقص کارکردگی کا ملبہ پی اواے پر ڈالتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ میگا ایونٹ میں کوچ کے بجائے عہدے دار وں کو ساتھ لے جایا گیا۔ کھلاڑیوں کا انتخاب ان کی اسپورٹس فیڈریشن اور اولمپک ایسوسی ایشن نےکیا، حکومت نے صرف سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ حکومت نے صدر اولمپک ایسوسی ایشن کو عہدہ چھوڑنے کا کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی اسکواڈ میں 10 ایتھلیٹ 11 آفیشل شامل تھے۔ اسپورٹس بورڈ نے 10 کھلاڑیوں اور 3 آفیشلز کے سفر، رہائش، یونیفارم، کٹس کے اخراجات ادا کیے۔

تازہ ترین