کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان کے کپتان امام الحق باؤنڈری بورڈ سے ٹکراکر زخمی ہوگئے۔ انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہرلےجایاگیا، اس سے قبل اسی ٹورنامنٹ میں فخر زمان بھی انجری سے دوچار ہوچکے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عالمی حالات کی وجہ سے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کی کال موخر کردی ہے۔
وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کو شکست دیکر پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔
اپنے بیان میں وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ عالمی شراکت داروں سے معاہدوں کی وجہ سے حکومت کو اضافے کا بوجھ منتقل کرنے کیلئے اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں۔
وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے دوا ساز کمپنیوں کی گاڑیوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایت کردی ۔
گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے لینے والا ٹول ٹیکس مرکزی بینک میں جمع کروانے کا اعلان کیا تھا۔
حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، صوبائی محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں مجموعی طور پر 8 افراد منکی پاکس کا شکار ہوئے ہیں۔
دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
امریکا نے 2024 میں اس جہاز پر اس الزام کے تحت پابندی لگائی تھی کہ اس نے ایران سے چین کو تیل پہنچایا ہے۔
حیدر آباد کنگز مین کے ہیڈ کوچ جیسن گیلسپی نے کہا ہے کہ ہمیں وکٹ کا اندازہ تھا لیکن ہم نے کنڈیشنز کے مطابق نہیں کھیلا۔
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے آل راونڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ لوگوں کے چاچا بولنے کو انجوائے کرتا ہوں۔
طالب علم یوسف نے اپنا انگریزی کا امتحان اپنی موت سے چند گھنٹے پہلے دیا تھا، جس پر ان کے استاد نے یوسف کا آخری پیپر شیئر کیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
یورپی یونین کے اجلاس میں کسی ملک نے پابندیاں نرم کرنے کی مخالفت نہیں کی ، جرمن چانسلر نے یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کا امکان بھی مسترد کردیا۔
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس امریکا میں موجود رہ کر ایران سے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکراتی عمل پر نظر رکھیں گے۔
نائیجیریا کےسابق فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق 40 سالہ مائیکل اینیرامو کو مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نائیجیرین فٹبال فیڈریشن نے سابق فٹبالر مائیکل اینیرامو کے موت کی تصدیق کر دی۔