کراچی (اسٹاف رپورٹر) حمزہ اکبر نے این بی پی قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں نمبر دو سیڈ محمد سجاد کو شکست دے دی، عادل خان نے ٹورنامنٹ کے پہلے دن 116 کا سنچری بریک کھیلا۔ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلکس کراچی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں پہلے روز حمزہ اکبر نے محمد سجاد کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-3سے شکست دی۔ دیگر مقابلوں میں محمد سیف اللہ نے زبیر طاہر،عادل خان نے محمد افتخار،ٹاپ سیڈ محمد آصف نے عبدالستار ، محمد شہزاد نے ریمبل گل ، محمد بلال نے احمد شاہ ، عبدالجاوید نے محمد عمران ، شاہد آفتاب نے حسن شیخ ،احسن رمضان نے آفتاب بیگ کو ہرا دیا۔