کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرکٹر عمر اکمل امریکا چلے گئے ہیں، ٹوئٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کچھ عرصہ امریکا میں قیام کروں، سپورٹرز سے دعاؤں کی ضرورت ہے ۔ عمر اکمل کو پابندی کے خاتمے کے بعد رواں سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی، وہ سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلےمیں لیکن ناکام رہے۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ وہ امریکا میں کرکٹ کھیلنے کے لیے بات چیت کریں گے۔ انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے اپنا مستقبل اچھا نظر نہیں آ رہا ۔