کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامع مسجد رحمانیہ کے زیر اہتمام بعد نماز جمعہ خصوصی آمد و نقابت محفل نعت کا اہتمام کیا گیا، محفل کی صدارت وائس چیئرمین جامع مسجد رحمایہ ٹرسٹ و نائب صدر منہاج القران سندھ عامر اشرف خواجہ نے کی جبکہ ملتان سے آئے معروف نعت خواں صاحبزادہ حامد علی سعیدی السدید نے اپنے مخصوص انداز میں نعت رسول مقبولﷺ کا شرف حاصل کیا اور محفل کو گرمایا۔اس حوالے سے صدر محفل عامر اشرف خواجہ نے کہا ہے کہ اللہ پاک نے اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفی ﷺ کے صدقے یہ کائنات بنائی، اللہ پاک اور ان کے فرشتے آپ ﷺ پر درود وسلام بھیجتے ہیں اور ہم انسانوں کو بھی یہ حکم دیا کہ ہم محمدﷺ کی ذات اقدس پر درود و سلام بھیجتے رہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ میرے لئے یہ سعادت ہے کہ ہمارے ذریعہ سے اس طرح بابرکت محفلوں کا انعقاد ہوتا ہے جس میں محمدﷺ پر درود و سلام پڑھی جائے۔جب تک میری جان میں جان ہے یہ کام جاری رہے گا ،نماز جمعہ سے قبل مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خطبہ پیش کیا۔