کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے مہران ٹاؤن میں غیر قانونی فیکٹریوں پر کارروائی کے خلاف مالکان کی جانب سے دائر درخواست پر اداروں کو کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے صوبائی حکومت سمیت دیگر مدعاعلہیان کو 20اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کردئیے۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو مہران ٹاؤن میں غیر قانونی فیکٹریوں پر کارروائی کے خلاف فیکٹری مالکان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے موقع پر فیکٹری مالکان کے وکیل حیدر وحید کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ فیکٹری مالکان نے قوانین اور ضابطوں پر مکمل عمل کیا ہے۔