کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے 63سالہ بزنس مین طاہر اقبال کےمبینہ قتل کے الزام میں گرفتار ملزم رمضان کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس نے 63 سالہ بزنس مین طاہر اقبال کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار ملزم رمضان کو پیش کیا۔