• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 4روپے،ایل پی جی کی قیمت میں 29روپے کے اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کا ایک اور عوام دشمن فیصلہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم ایک طرف مہنگائی کو عارضی قرار دے کر جلد کم ہونے کی نوید سنا رہے ہیں اور دوسری طرف پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کا نیا طوفان لا رہے ہیں۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے، پہلے ہی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،حکومت کا یہ فیصلہ مہنگائی میں اضافے کا سبب بنے گا۔حکومت نے گزشتہ ایک سال میں پیٹرول کی قیمت میں 50روپے سے زیادہ کا اضافہ کیا ۔

تازہ ترین