کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون وترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے فریئر ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک کراچی کی صورتحال قابو میں ہے اور بھر پور اقدامات کی وجہ سے شہرکی صورتحال بہتر رہے گی اگر کراچی میں کوئی سائیکلون آیا تو ہم سڑکوں پر موجود ہوں گے اور نیک نیتی کے ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے، ابھی تک آٹھ سے نو گھنٹے کراچی میں مسلسل بارش ہوئی ہے جس نے ڈرینیج کے نظام کو چیلنج کیا ہم نے اپنی تیاری کی ہوئی تھی تاکہ شہریوں کو کم سے کم تکالیف ہوں۔