کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری نے مسلک اعلیٰ حضرت کی پاسداری کیلئے مشکل وکٹھن دور میں یارسول اللہ کا نعرہ بلند کیا،شہید سلیم قادری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی،یوم شہادت پر اجتماع سے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اتحاد اُمت اور مسلمانوں میں اتحاد ویکجہتی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔