• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی نے پاکستان میں چمڑے کی صنعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جوہر سلیم

روم ( ڈاکٹر شہباز بھٹی ) اٹلی چمڑے کے حوالے سے پاکستان کی اہم برآمدی مارکیٹ ہے۔ یورپی یونین میں چمڑے کی مصنوعات کا 30 فیصد سے زائد حصہ صرف اٹلی میں پیدا کیا جاتا ہے۔ پاکستان اور اٹلی چمڑے کی مصنوعات میں کاروباری تعاون بڑھانے کیلئے باہم کوششیں کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایک 30 رکنی پاکستانی کاروباری وفد نے اٹلی کا دورہ کیا ہے۔دورے کا مقصد اٹالین خریداروں سے ملاقاتیں اور ایک تجارتی نمائش میں شرکت اورجدید ٹیکنالوجی کا حصول ہے۔ کاروباری وفد سے بات کرتے ہوئے اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہرسلیم نے کہا کہ اٹالین مارکیٹ میں کورونا کے معاشی نقصانات سے بحالی کا عمل بہت حوصلہ افزاہے۔ باہمی معاشی تعاون دونوں ممالک کی معاشی بحالی میں مدد گار ثابت ہو گا۔ اس سلسلہ میں دونوں ملک کوشش کر رہے ہیں کہ باہمی کاروباری وفود کا تبادلہ، سرمایہ کاری ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تجارتی نمائش کے ذریعہ باہمی معاشی تعلقات کو بہتر کیا جائے۔ پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ اٹلی نے پاکستان کی چمڑے کی صنعت کی ترقی اور مشینری کو بہتر بنانے میں اہم كکردار ادا کیا ہے۔اٹلی نے حال ہی میں لاہور میں جوتوںکی صنعت كکے لیے ٹیکنا لوجی ٹریننگ سنٹر قائم کرنے میں تکنیکی معاونت فراہم كکی ہے، اب اگلے مرحلے میں اس سینٹر کا دائرہ مذید وسیع كکر نے پر بات ہو رہی ہے۔ حالیہ 30 رکنی کاروباری وفد سے پہلے بھی جوتوںکی صنعت سے متعلق ایک کاروباری وفد نے اٹلی كا دورہ ك کیا تھا جس میں 2.1 ملین ڈالر كکے کاروباری معاہدے طے پائے تھے۔ اٹالین اور پاکستانی كکا روباری وفود سے بات کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ دونوں ممالک كکی معاشی بہتری كکے لیے ضروری ہےکہ چمڑے كکی صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون كو فروغ دیا جائے اور کاروباری حضرات كکے لیے آسانیاں پیدا ك کی جائیںتاکہ وہ اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں، انہوںنے اٹالین جوتے بنانے والی تنظیم اور چمڑے بنانے والی تنظیم کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں اپنے کاروباری وفود بھیجیں ۔تاکہ باہمی تعان کو مذید بڑھایا جاسکے۔اٹلی میں چمڑے کی کاروباری تنظیم کے سربراہ فیبریونوٹی نے اس موقع پر کہا کہ وہ پاکستان کو کاروباری لحاظ سے اہم ملک سمجھتے ہیں ،ا ن کا کہنا تھا کہ بہت کم وقت میں پاکستا ن نے چمڑے کی صنعت میں نمایاں ترقی کی ہے۔ان کا کہناتھا کہ وہ پاکستان میں اٹالین وفد بھیجنے پر غور کررہے ہیں۔اس موقع پر پاکستانی ایمبیسی روم اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستا ن نے اٹالین چمڑے کی تنظیموں کے اشتراک سے ویبنار کا بھی اہتمام کیا جس میں چمڑے کی صنعت میں تجارتی اور سرمایہ داری کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ۔
تازہ ترین