• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسٹر: پروفیسر چوہدری مشتاق کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

لندن (نمائندہ جنگ) معروف سیاسی رہنما پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ایسٹ مڈلینڈ ریجن چوہدری بابر مشتاق کلیر کے والد پروفیسر چوہدری محمد مشتاق سابقہ رجسٹرار جی سی یونیورسٹی فیصل آباد جو گذشتہ دنوں وفات پا گئے تھے۔ان کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، پروگرام کا آغاز زکریا بابر کلیر کی تلاوت کلام پاک سے ہواجبکہ پروگرام کی میزبانی کے فرائض محمد سلطان نے بخوبی سرانجام دیئے، اس تقریب میں زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر چوہدری بابر مشتاق کلیر، ڈاکٹر حفیظ، چوہدری محمد اکرم گِل،ملک نعیم اعوان،دلجیت نیّر سنگھ، نصیر حسین، حافظ حفیظ الرحمٰن چشتی نے پروفیسر چوہدری محمد مشتاق کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا وہ ایک بے حد ملنسار اور علاقہ بھر میں ہر دل عزیز شخصیت تھے، وہ ہمیشہ ضرورت مند لوگوں کی مدد کیا کرتے تھے، یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔حافظ حفیظ الرحمٰن چشتی نے ایصال ثواب کے لیے دعا کرائی۔
تازہ ترین