• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی یورپ کا میر شکیل الرحمٰن کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لندن ( پ ر ) ابرار میر سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی یورپ، آصف علی خان پیپلز یوتھ یورپ، میاں افضل خالد چیئرمین فیڈرل کونسل، ہشام بن سعید کمیونٹی سیکرٹری پیپلزپارٹی یورپ، شمیم بھٹو نائب صدر پیپلزپارٹی برطانیہ، چوھدری ندیم قیصر نائب صدر پیپلزپارٹی برطانیہ، میاں سلیم صدر گریٹر لندن، خادم حسین ناصر چیف آرگنائزر گریٹر لندن، راجہ افتخار سیکرٹری جنرل گریٹر لندن، سمیعہ علی جنرل سیکرٹری ویمن ونگ برطانیہ، سردار آصف سینئر نائب صدر ساؤتھ زون، چوھدری نثار جوائنٹ سیکرٹری گریٹر لندن، ملک عمران نائب صدر پیپلزیوتھ یورپ اور محمد سرفراز ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری گریٹر لندن نے میر شکیل الرحمٰن سے ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس و دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مائیں اور بزرگ سب کے سانجھے ہوتے ہیں اور ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین
تازہ ترین