• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن : لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں کشمیر ایونٹ کا انعقاد

لندن (جنگ نیوز) لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں کشمیر ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی بحران پر روشنی ڈالی۔ لیبر فرینڈز آف کشمیر نے 27 ستمبر 2021 کو برائٹن میں لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (آئی آئی او جے کے) میں جاری انسانی بحران پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کے منصفانہ حل کا مطالبہ کیا۔ ایم پی اینڈریو گوین کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں لیبر پارٹی کے پارلیمینٹیرینز، برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے ممبران، شیڈو منسٹرز، لیبر فرینڈز آف کشمیر، حقوق کارکنوں اور میڈیا پرسنز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ برطانوی پارلیمنٹیرینز اور دیگر مقررین نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آئی آئی او جے کے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے برطانیہ کی حکومت کے ساتھ ساتھ عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ آئی آئی او جے کے میں انسانی بحران کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ہائی کمشنر معظم احمد خان نے آئی او جے کے میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے اور ان کی مذمت کرنے کے لئے حالیہ مباحثے پر ہاؤس آف کامنز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس حقیقت کو سراہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹیرینز پر زور دیا کہ وہ انڈیا پاکستان بائنری سے آگے بڑھیں اور مسئلہ کشمیر کو اس کے تمام انسانی، سیاسی، معاشی اور انسانی پہلوؤں میں دیکھیں۔ ہائی کمشنر نے 05 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کو یکطرفہ اور غیر قانونی قرار دیا اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لئے انصاف کی جدوجہد میں پاکستانی حمایت کی تصدیق کی۔ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو روکنے کے لئے ہندوستانی حکومت کی منظم در منظم کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم نریندر مودی کی ہندوتوا سے متاثر بی جے پی حکومت کا ایک منصوبہ ہے، جس سے کشمیریوں کی الگ الگ شناخت اور آبادی کو کم کیا جائے گا۔ انہوں نے کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کی میت کو باوقار طریقے سے دفن کرنے کی اجازت نہ دینے پر بھارتی حکومت کی مذمت کی۔ ہائی کمشنر نے شرکاء کو حکومت پاکستان کی جانب سے حال ہی میں مرتب کردہ ڈوزیئر کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں بھی بتایا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کی تفصیل دی گئی ہے۔ تقریب کے شرکاء میں ڈوزیئر تقسیم کیا گیا۔
تازہ ترین