• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واجد شمس الحسن کی وفات پر اظہار تعزیت

برمنگھم (نمائندہ جنگ) سابق ہائی کمشنر پاکستان واجد شمس الحسن کے انتقال پر محمد سعید مغل ایم بی ای نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ واجد شمس الحسن صحافی، کالم نویس اور کئی کتابوں کے مصنف تھے۔ انہوں نے کہا کہ واجد شمس الحسن بھٹو خاندان کے بہت قریب تھے، محترمہ بینظیر بھٹو کے برطانیہ میں جلاوطنی کے دور میں ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ رہا۔ سابق صدر پی پی برطانیہ خواجہ شفیق نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک اعلیٰ پائے کے سفارتکار سے محروم ہوگئے،انہوں نے اپنے دور میں پاکستان کی برطانیہ میں بہترین نمائندگی کی۔
تازہ ترین