• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے، بابر امین

اوسلو(ناصراکبر)ناروے اور آئس لینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر بابر امین نے آن لائن کھلی کچہری سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ناروے اور آئس لینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمت اور ان کے مسائل کا فوری تدارک ہماری اولین ترجیح ہے ۔سفیر پاکستان بابر امین نے آن لائن کھلی کچہری میں شامل تمام اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا،اس آن لائن کھلی کچہری میں شرکت کرنے والے کمیونٹی کے اراکین نے نئے آنے والے سفیر بابر امین کو ناروے میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں خوش آمدید کہا اور اپنے خیالات اور مسائل سے بھی آگاہ کیا،سفیر پاکستان بابر امین نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور انہوں نے گریجویشن انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیز اینڈ ڈویلپمنٹ ، جنیوا ، سوئٹزرلینڈ سےڈپلومیٹک سٹڈیز میں پوسٹ گریجویٹ کیا سفیر پاکستان بابر امین سفارت کاری میں 32 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں، بابر امین نےوزارت خارجہ ، اسلام آباد اور بیرون ملک پاکستان مشنوں بشمول رومانیہ ، آسٹریا ، چین (دو بار) اور نئی دہلی میں اہم عہدوں پرخدمات انجام دیں، ناروے میں پاکستان کے سفیر کے طور پر اپنی موجودہ تقرری سے پہلے انہوں نے آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمیشن کے طور پر خدمات انجام دیں، سفیر پاکستان ناروے کی اہم ترجیحات میں ناروے اور آئس لینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا شامل ہے۔
تازہ ترین