• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسام میں مسلمانوں کا بہیمانہ قتل عام ظلم ہے، الطاف شاہد

لندن( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا ہے کہ بھارت میں انسانیت نے دم توڑ دیا،آسام میں مسلمانوں کابہیمانہ قتل عام بدترین ظلم ہے،مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کے نتیجہ میں ہندوستان انسانیت اور انسانی حقوق کاقبرستان بن گیا ہے،عالمی قوتوں کی مسلسل اورمجرمانہ خاموشی سے بھارت میں انسانی بحران روز بروز شدت اختیار کرتاجارہا ہے ،دنیا کے کسی ملک میں حیوانوں کو بھی اس طرح موت کے گھاٹ نہیں اتاراجاتا جس طرح بھارت میں مسلمانوں کوتڑپا تڑپا کر مارا جارہا ہے ،بھارت کی مودی سرکار نے وحشت اوردہشت کی تمام حدیں پارکرلی ہیں،وہ ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ بھارتی ریاست آسام میں بے گناہ مسلمانوں کوقتل کرنے کے بعد ان کے مردہ وجود کوروندنا درندگی کابدترین مظاہرہ ہے، مودی مائنڈسیٹ نے بھارت کابٹوارہ کردیا ہے ،پُر امن ہندوؤں کی بڑی تعداد مٹھی بھر انتہاپسند ہندوؤں کامقابلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں،انہوں نے کہا کہ انڈیا میں اقتدار کیلئے اسلام اوراہل اسلام کیخلاف نفرت ،تعصب اورتشددکی آگ بھڑکانا مودی جیسے سیاستدانوں کی دیرینہ اورمجرمانہ روش ہے، مودی کے ہاتھوں بھارت مزید رسوا اورتنہا ہوگیا، امید ہے اقوام متحدہ کے رواں اجلاس میں مودی سرکار سے بھارتی مسلمانوں کے بنیادی حقوق کی پامالی اوران کی نسل کشی کاحساب لیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ انتہاپسند نریندرمودی کے بھگت انسانیت کیلئے ناسور ہیں ، بھارت میں کشمیریوں کے بعد آسام میں نسل در نسل آباد مسلمانوں کاقتل عام بہت بڑا المیہ اور عالمی مداخلت کامتقاضی ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت کی مودی سرکار نے ظلم کے معاملے میں برما کی سوچی سرکار کوبہت پیچھے چھوڑدیاہے،مودی سرکار نے عالمی قوتوں کی خاموشی کافائدہ اٹھاتے ہوئے کشمیریوں کے بعد آسام کے مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ شروع کردی ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت میں ریاستی سطح پرمسلمانوں کی نسل کشی شرمناک اورناقابل برداشت ہے۔
تازہ ترین