• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر مانچسٹر میں ٹیکسی ڈرائیورز کو ڈریس کوڈ دیا جائے گا

لندن (پی اے) گریٹر مانچسٹر میں ٹیکسی ڈرائیورز کو ڈریس کوڈ دیا جائے گا اور کاروں میں ان کے کھانے اور ویپنگ پر پابندی عائد کی جائے گی۔ تمام 10 باروز کے کونسل چیفس نے لائسنسنگ پراسس میں تمام پرائیویٹ ہائرز ڈرائیورز اور ہیکنی کیرج وے ڈرائیورز کیلئے کم از کم سٹینڈرڈز پر دستخط کئے ہیں۔ ڈرائیورز کو کم از کم انگلش زبان میں مہارت کے ٹیسٹس اور انہینسڈ مجرمانہ ریکارڈ اور میڈیکل چیکس کروانا ہوں گے۔ پورے سٹی ریجن میں پرائس سٹینگ کو یکساں بنایا جائے گا۔ لوکل ڈیموکریسی رپورٹنگ سروس نے کہا کہ سٹینڈرڈز ایگریمنٹ میں یہ بھی شامل ہے کہ ڈرائیورز ممکنہ طور پر مختصر روٹس لینے کے پابند ہوں گے اور وہ اپنے وہیکلز کو مسافروں کیلئے صاف ستھرا اور آرام دہ بنائیں گے۔ سکیم کی تفصیلات منظوری سے قبل ٹریفورڈ کونسل میں پیش کی گئیں، جن میں کہا گیا ہے کہ باہمی تعاون کی اپروچ کے ذریعے مستحکم پروفیشنل اور صحت مندانہ ٹیکسی اینڈ پرائیویٹ ہائر سیکٹر پورے گریٹر مانچسٹر میں محفوظ اور اعلیٰ معیار کی سروسز فراہم کرے گا۔ سٹینڈرڈز میں ڈرائیورز سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ وقت کے پابند رہیں اور احتیاط سے گاڑی پارک کریں اور یہ سٹینڈرڈز جون میں ڈرائیورز، کسٹمرز اور یونینز کی مشاورت کے فیڈ بیک پر مبنی ہیں۔ ایک اندارزے کے مطابق اس ریجن میں 2000 ہیکنی وہیکلز اور 11500 پرائیویٹ ہائرز وہیکلز اور 18600 ڈرائیورز ہیں۔
تازہ ترین