• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن

پشاور (جنگ نیوز) پشاور کے ایک اسپتال میں ڈاکٹروں نے مریض کو بے ہوش کئے بغیردماغ سے رسولی نکال کر صوبے کی تاریخ کا اس طرح کا پہلا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ اس پورے عمل میں نیورو سرجن ڈاکٹر اکبر علی خان کی سربراہی میں دو گھنٹے میں مریض کے دماغ سے رسولی کو آپریشن کے ذریعے نکال دیا گیا۔ یہ سرجری پشاور کے رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں ہوئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اکبر علی خان نے اس سرجری کو صوبہ خیبر پختونخوا کے لئے ایک بریک تھرو قرار دیا۔ ڈاکٹر اکبر علی خان نے کہا کہ اس قسم کی سرجری کے ذریعے مریض کے دماغ کے فنکشنل ایریاز کو کسی قسم کے خطرات سے محفوظ بنانے میں مدد ملتی ہے اور ڈاکٹروں کو متعلقہ سرجری کرنے میں آسانی حاصل ہوتی ہے۔ 30 سالہ مریض کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ سے ہے اور یہ رسولی اس کے دماغ کے اس حصے میں واقع تھی جو زبان، بازو اور ٹانگوں کی حرکت کو کنٹرول کرتا ہے۔ رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی سرجری ہے۔ امریکا اور برطانیہ سے تربیت یافتہ ڈاکٹر اکبر علی اس سے قبل پاکستان میں پچاس کے قریب دماغ کی سرجریز کر چکے ہیں، جبکہ دنیا بھر میں ایک سو پچاس سرجریز کر چکے ہیں۔

تازہ ترین