کراچی (جنگ نیوز)افغانستان میں شکست پر امریکی سیاستدانوں اور جرنیلوں کے سنسنی خیز ٹاکرے کا مکمل احوال ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں پیش کیا جائے گا۔ امریکا جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے مگر کیسے، امریکی اپنی ناکامی کا ملبہ کس کے سر ڈال رہے ہیں، پاکستان سے متعلق امریکی عزائم کیا ہیں؟۔اِن تمام موضوعات پر پروگرام کے میزبان اور سینئر صحافی وتجزیہ کار سلیم صافی خصوصی گفتگو کریں گے۔ ”جرگہ“ رات 10 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔