• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے ہمیشہ خطے میں بگاڑ کا کردار ادا کیا، مشیر قومی سلامتی

اسلام آباد(خبرایجنسی ) مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ خطے میں بگاڑ کا کردار ادا کیا ،پاکستان طالبان کی جانب سے نہیں بلکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے بات کر رہا ہے، مستحکم افغانستان خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہے، اور اس کے لئے روس، پاکستان اور چین افغانستان میں مثبت اور فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔روسی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ افغانستان گزشتہ 4دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے، پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کا سیاسی حل ہونا چاہیے، ہم ماضی میں 50لاکھ سے زائد مہاجرین کی میزبانی کر چکے ہیں، مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان ایک مستحکم اور پرامن افغانستان دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان طالبان کی جانب سے بات نہیں کر رہا بلکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے بات کر رہا ہے، بھارت نے ہمیشہ خطے میں بگاڑ کا کردار ادا کیا ہے اور جعلی خبر کا استعمال کرتے ہوئے وادی پنجشیر پرجھوٹے بیانیہ کو آگے بڑھایا، مستحکم افغانستان خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہے۔

تازہ ترین