• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، ویکسین نہ لگوانے پر سرکاری و نجی اداروں میں داخلے پر پابندی

ریاض (شاہدنعیم ) سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 10اکتوبر سے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لینے والوں پر سرکاری و نجی اداروںمیں داخلے کی پابندی عائد کردی جائے گی، سعودی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکوں کو لازمی قرار دیا گیا ہے ـ اس ضمن میں ایسے افراد ویکسینیشن سے مستثنی ہونگے جن کے ’توکلنا ‘ پرخصوصی استثنا کا اسٹیٹس ظاہر ہو گا ،ـ مذکورہ زمرے کے علاوہ تمام افراد کے لیے لازمی ہے کہ وہ کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین کی دونوں خوراک لگوائیں ـ ویکسین کی لازمی دوسری خوراک کے حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پابندی کا نفاذ بروز اتوار 10 اکتوبر 2021 صبح 6 بجے سے کیاجائے۔

تازہ ترین