روم(جنگ نیوز)اٹلی میں مہاجرین کی آباد کاری سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے ریاچے کے سابق میئر ڈومنک لوکانو کو مختلف الزامات میں 13سال اور دو ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے شہر ریاچے کے سابق میئر 63سالہ لوکانو کو جعلی شادیوں کی منظوری دینے اور ٹینڈر کے بغیر ٹھیکے دینے سمیت غبن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 13سال اور 2ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اطالوی میئر ڈومنک لوکانو نے تارکین وطن کے لیے ایک گاؤں آباد کیا تھا جس میں 450تارکیں وطن کو پناہ دی گئی تھی۔ اس گاؤں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی تھی اور اسے اب بھی ’’ریاچے ماڈل‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔