• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان، رکاوٹیں ختم، شہزادی کی شادی 26 اکتوبر کو ہوگی

ٹوکیو(جنگ نیوز )جاپان کی شہزادی کی شادی میں حائل رکاوٹیں ختم ہوگئیں اور ان کی شادی اب 26اکتوبر کو ہونے جارہی ہے ، تفصیلات کے مطابق برسوں کے تنازعات کے بعد بالآخر رواں ماہ جاپان کی شہزادی ماکو کی ان کے محبوب اور سابقہ ہم جماعت سے شادی ہونے جا رہی ہے۔اس شادی کے بعد وہ اپنے شاہی رتبے کو خیر باد کہہ دیں گی کیونکہ ان کے محبوب ایک عام آدمی ہیں اور ان کا کسی شاہی خاندان سے تعلق نہیں ہے۔جاپان کے شاہی خاندان کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کی تاریخ 26 اکتوبر طے پائی ہے۔ اس جوڑے کی شادی پہلے 2018 میں ہونا طے پائی تھی تاہم اسے جاپانی شہزادی کے محبوب کومورو کے خاندان میں مالی مشکلات کی اطلاعات کے بعد موخر کر دیا گیا تھا۔توقع ہے کہ شادی کے بعد جوڑا امریکہ منتقل ہو جائے گا جہاں مسٹر کومورو بطور وکیل کام کریں گے۔ جوڑے کی نقل و حمل کو مقامی میڈیا میں بہت زیادہ کوریج دی جا رہی ہے۔میڈیا میں برسوں سے جاری شہزادی ماکو اور کومورو کے خاندان کے متعلق اس بے جا کوریج کے باعث شہزادی کو پوسٹ ٹرامیٹک نفسیاتی دباؤ کا سامنا ہے۔ان کی خالہ مہارانی ماساکو کو بھی خاندانی وارث پیدا کرنے کے شدید دباؤ کے باعث نفسیاتی دباؤ سے متعلق مرض کا سامنا رہا ہے۔

تازہ ترین