• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

TTP کا شمالی وزیرستان میں 20 اکتوبر تک عارضی جنگ بندی کا اعلان

اسلام آباد(ایجنسیاں‘ٹی وی رپورٹ) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

جیونیوزکے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے جنگجوؤں اور فوج کے درمیان فائر بندی کردی گئی۔

کالعدم تنظیم کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشران نے تمام جنگجوؤں کو آج سے 20 اکتوبر تک فائربند ی کا حکم دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہمارے مشران کی کچھ خفیہ بات چیت چل رہی ہے ۔

تازہ ترین