• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں بھی ہنگامہ

لاہور (نمائندہ جنگ) پنجاب اسمبلی کے ایوان مین اپوزیشن کا پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں کیخلاف احتجاج،ایوان میں ”چور چور“اور ”پیٹرول مافیا،چینی مافیا“کے نعرے،اپوزیشن نے احتجا ج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

اپوزیشن کی کورم کی نشاندہی پر حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام،میاں شفیع نے کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پینل چیئر میاں شفیع کی زیر صدارت دو گھنٹے پانچ منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔

محکمہ بہبود آبادی کے سوالات اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نظر ہو گئے،اجلاس کے آغاز میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے کہا ہر روز جھنجھوڑنے کے باوجود ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا،دنیا میںتیل سستا ہوا ہے اور ہمارے ملک میں مہنگا کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔میں اس پر ایوان سے احتجاجاً واک آئوٹ کرتا ہوں۔

تازہ ترین