• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ جیو گروپ کے میر خلیل الرحمٰن مرحوم کی اہلیہ بیگم محمودہ خلیل کا انتقال، مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات کا اظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر/نمائندگان جنگ) جنگ جیو گروپ کے میر خلیل الرحمٰن مرحوم کی اہلیہ بیگم محمودہ خلیل کا انتقال، مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات کا اظہار تعزیت، مرحومہ جنگ جیو کے میر شکیل الرحمٰن کی والدہ اور میر ابراہیم کی دادی تھیں، ان کی عمر 95 برس تھی اور کچھ عرصے سے علیل تھیں، تدفین میں عزیز و اقارب، سینئر صحافیوں، اہم سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات کی شرکت۔

مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے بعد نماز جمعہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں دعائیں کیں، اے پی این ایس، سی پی این ای،پی ایف یو جے، اخبار فروش یونینز، ملک بھر کی یونین آف جرنلسٹس اور دیگر تنظیموں کی تعزیت، مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان،صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری،مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف،جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ فضل الرحمن، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،وفاقی وزرا فواد چوہدری، شیخ رشید،شاہ محمود قریشی و دیگر نے مرحومہ کی مغفرت وبلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مرحومہ کے اہل خانہ نے کورونا ایس او پیز کی وجہ سے ایصال ثواب کیلئے گھر سے ہی دعا کی درخواست کی ہے۔ مرحومہ نے ایک بیٹا اور چار بیٹیاں،24 پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اور22 پڑ پوتے پڑپوتیاں، پڑ نواسے پڑ نواسیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق جنگ اور جیو گروپ کے میر خلیل الرحمٰن مرحوم کی اہلیہ محمودہ خلیل الرحمن جمعہ کو 95 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔ 

مرحومہ محمودہ خلیل الرحمٰن، میر شکیل الرحمٰن اور میر جاوید رحمٰن مرحوم کی والدہ جبکہ میر ابراہیم رحمٰن کی دادی تھیں، انہیں بعد نماز جمعہ سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مرحومہ کی نماز جنازہ رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں مفتی ارشاد حسین سعیدی نے پڑھائی، نماز جنازہ اور تدفین میں سابق میئر کراچی وسیم اختر، پی ایس پی کے رہنما ارشد وہرا، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، اسامہ رضی،رفیق بشیر سمیت عزیز و اقارب، صحافیوں کے علاوہ اہم سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ 

دریں اثناء آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل ناز آفرین سہگل لاکھانی، عہدیداران و ایگزیکٹو کمیٹی، سی پی این ای کے عہدیداروں سمیت تمام اراکین، آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ٹکا خان، ملک بھر کے 80ہزار اخبار فروش، مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کےجنرل سیکرٹری حمید ڈاڈا، چوہدری نذیر شفیق، مشتاق میمن، ناصر نثار، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکر) کےعہدیداران،پی ایف یو جے(دستور) کے عہدیداران، آر آئی یو جے (ورکر ) کے عہدیداران، کے یو جے کے عہدیداران اور ارکان مجلس عاملہ،پاکستان جرنلسٹس فورم جدہ کے عہدیداران و دیگر ارکان،جنگ پبلیکیشنز ایمپلائز یونین کے عہدیداران، دی نیوز ایمپلائز یونین کے عہدیداران، جاوید پریس یونین کے عہدیداران، لاہور پریس کلب کے عہدیداران و ارکان، پریس کلب پیرمحل کے عہدیداران و ارکان،ڈیلی جنگ اینڈ پریس ورکرز یونین راولپنڈی سی بی اےکے عہدیداران اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، سینیٹراعجاز چوہدری، پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن ،رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ، صوبائی وزرا اویس قادر شاہ،سید ناصر حسین شاہ،سعید غنی،سید سہیل عابدی، ایم این اے سردار خالد احمد خان لوند، ارسلان اسلام شیخ،تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی،صوبائی وزراء اسلم اقبال، حسنین بہادر دریشک ،اعجاز عالم آ گسٹین،ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار،فلاحی انجمن ہول سیل ویجیٹیبل مارکیٹ نئی سبزی منڈی کراچی کے عہدیدار اور اراکین،سیکرٹری جنرل ڈیموکریٹک ورکرز فیڈریشن اسٹیٹ بینک لیاقت علی ساہی ،خلیل احمد نینی تال والا،سلمان خلیل، خرم خلیل، جنید خلیل، ظفر ریاض باری، تحریک انصاف کے سید غوث علی شاہ، آفتاب صدیقی، حنید لاکھانی، فرخ احمد، جماعت اسلامی کے معراج الہدی، محمد حسین محنتی، اے این پی کے شاہی سید، جے یو آئی کے قاری محمد عثمان، پاسبان کے الطاف شکور، ایس یو پی کے جلال محمود شاہ، جے یو پی کے انس نورانی، مسلم لیگ کے کیپٹن حلیم صدیقی، شاہ محمد شاہ، جامعہ اسلامیہ کلفٹن کے مفتی ابوبکر، مفتی ابوذر محی الدین، مفتی منیب الرحمن، عظمت علی شاہ ہمدانی، سنی تحریک کے ثروت اعجاز قادری، شاہد غوری، پی ڈی پی کے بشارت مرزا، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد، ایم این اے رانا ارادت شریف خاں،ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری منیب الحق اور اشرف سوہنا ، چوہدری نعیم ابراہیم، پیر کاشف چشتی، جگنو محسن ،سابق رکن قومی اسمبلی رانا زاہد حسین خاں، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر فرخ جاوید،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجدمیر ، ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منور انجم، پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن کے کاشف مرزا،سید احسان اللہ وقاص سمیت دیگر شہروں کی صحافتی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے میر شکیل الرحمٰن کی والدہ بیگم محمود خلیل الرحمن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت و بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا ہے کہ میر شکیل الرحمن اور اُنکے خاندان کے اس دُکھ میں ہم سب برابر کے شریک ہیں۔

تازہ ترین