• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستمبر میں مہنگائی کی شرح 8.98 فیصد، 30 اشیاء مہنگی، 10 سستی، 21 کی قیمتیں مستحکم

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) ستمبر میں مہنگائی کی شرح 8.98 فیصد رہی ، 30 اشیا مہنگی، 10 سستی، 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں ،آٹا ، گندم ،خوردنی تیل، چینی ،چائے ، مرغی ، پیاز ، دال مسور ، انڈے ، سبزیاں ، سرسوں کا تیل ،بجلی اور ایل پی جی مہنگی ہوئی۔

ماہ اگست کے مقابلے میں شہری علاقوں میں مہنگائی میں 2.01فیصد اور دیہات میں 2.29فیصد اضافہ ہوا، شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 9.13فیصد اور دیہات میں 8.77فیصد رہی۔ 

پاکستان بیورو آف شماریات کےا عداد وشمار کے مطابق ستمبر میں ماہ اگست کے مقابلے میں شہروں میں مرغی میں 42.04 فیصد، پیاز 32.49 فیصد، دال مسور 15.7 اور انڈے 14.43فیصد مہنگے ہوئے جب کہ ایک ماہ میں آٹا 9.69 فیصد اور گندم 7.31 فیصد مہنگی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق دالیں 5.98سرسوں کا تیل 4.56سبزیاں 3.9، فیصد ،خوردنی تیل 3.64 ،چینی 3.04،چائے 2.78 فیصد، بکرے کا گوشت 2.20فیصد، بجلی 11.40 فیصد اور ایل پی جی 7.22 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ ٹماٹر کی قیمت 18.90فیصد، دال مونگ 4.02فیصد اور آلو 2.62فیصد سستے ہوئے۔

گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں رواں برس ستمبر میں جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں مرغی 44.63فیصد ، گھی 39.57فیصد ، خوردنی تیل 38.34فیصد، سرسوں کا تیل 37.70فیصد ، انڈے 34.52فیصد، آٹا19.32فیصد ، گوشت 15.79فیصد، چینی 15.26فیصد ، پیاز14.14فیصد ، دودھ 9.48فیصد مہنگا ہواجبکہ ایل پی جی 54.29فیصد، بجلی 22.36فیصد ، جوتے16.18فیصد ، ریڈی میڈ گارمنٹس 11.83 فیصد ، پلاسٹک کی اشیاء 9.96فیصد اضافہ ہواجبکہ ٹماٹر، آلو ،دال مونگ اور سبزیوں کی قیمت میں کمی ہوئی ۔

تازہ ترین