• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

60 دن میں حلف اٹھانے کی پابندی کیخلاف ن لیگ کی درخواست مسترد

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ عدالت کو نہیں پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات استعمال کرنے چاہئیں ۔ 

صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کو نہیں پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات استعمال کرنے چاہئیں۔

عدالت نے دورانِ سماعت ریمارکس میں کہا کہ اگر کوئی سیاسی جماعت متاثرہ ہو تو پارلیمنٹ میں آرڈیننس مسترد کر سکتی ہے، عدالت کو اس قسم کے سیاسی معاملے میں کیوں پڑنا چاہئے؟۔ انہوں نے کہا کہ آپ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق کیس کا اس عدالت کا فیصلہ پڑھیں۔ 

انہوں نے سوال کیا کہ اگر کوئی منتخب ہونے کے بعد حلف نہیں لیتا تو عوام اس سے متاثر ہوتے ہیں، کیا سیاسی جماعت اس پوائنٹ کو سپورٹ کرتی ہے؟۔ 

عدالتِ عالیہ نے کہا کہ یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت موجود ہے، جب اپوزیشن کے پاس سینیٹ میں اکثریت موجود ہے تو پھر وہ اسی فورم پر جائے۔

تازہ ترین