لاہور (ایجنسیاں، ٹی وی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف شہباز شریف نےحکومت سے پیٹرولیم اور ایل پی جی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، عمران نیازی آئی ایم ایف چلے گئے ۔ خود کشی بھی نہیں کی ۔ عوام کو خودکشی پر مجبور کر دیا ہے ، مہنگائی کے ہفتہ وار بم گرا کر عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا گیا ہے۔