اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بیان کو لے کر کا فی گفتگو ہورہی ہے۔ ضروری ہے کہ اس کا ایک پس منظر آپ کے سامنے رکھا جائے ،ٹی ٹی پی میں ایسے لوگ بھی ہیں جو پاکستان سے وفاکرناچاہتے ہیں، ایسے لوگوں کو ریاست کو یہ موقع دینا چاہیئے کہ وہ زندگی کے دھارے میں واپس آ سکیں۔ ریاست پاکستان ایک آگ اور خون کے دریا سے ہوکر نکلی ہے۔ ہم نے ہزاروں لوگوں کی قربانیاں دی ہیں۔ ریاست کی پالیسیاں ایک مخصوص پس منظر میں بنتی ہیں۔