• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساڑھے تین ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں7 بار اضافہ

اسلام آباد (عاطف شیرازی )حکومت نے ساڑھے تین ماہ میں سات بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کیں،پندرہ جون کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات اکیس روپے چھیاسی پیسے فی لیٹر تک مہنگی کی گئیں،حکومت کا دعویٰ ہے کہ اب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں خطے میں سب سے کم ہیں ،حکومت نے ساڑھے تین ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں فی لٹر 18 روپے 74 پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل11 روپے 28 پیسے،لائٹ ڈیزل 21 روپے 83 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 19 روپے 31 پیسے کا اضافہ کیا ،ساڑھے تین ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک سو آٹھ روپے چھپن پیسے سے ایک سو ستائیس روپے تیس پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک سو دس روپے چھہتر پیسے سے ایک سو بائیس روپے چار پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت اسی روپے سے ننانوے روپے اکتیس پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت ستتر روپے پیسنٹھ پیسے سے بڑھ کر ننانوے روپے اکیاون پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

تازہ ترین