• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک کیساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا فروغ چاہتے ہیں، آرمی چیف


راولپنڈی(جنگ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈنمارک سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ڈنمارک کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی حالیہ صورتحال، انسانی بنیادوں پر امداد کے اقدامات میں تعاون و اشتراک پر بھی بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین