اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی بیورو کریسی میں تقررو تبادلے کئے گئے ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ورکس کراچی ثاقب بشیر کو تبدیل کرکےچیف فنانس افسر پلاننگ ڈویژن،گریڈ 20 کے میانداد چیف فنانس افسر آبی وسائل ڈویژن ،گریڈ 20 کے جبران خلیل چیف فنانس افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،گریڈ 20 کی شازانہ درانی چیف فنانس افسراقتصادی امور ڈویژن،گریڈ 20 کے اشفاق احمد چیف فنانس افسر آئی ٹی ڈویژن اورگریڈ 20 کے جاوید ضیاء چیف فنانس افسر انفارمیشن ڈویژن،ڈپٹی آڈیٹر جنرل اے جی پی آفس محمد عمار کو اکا ئونٹنٹ جنرل پنجاب لاہور ،تقرری کے منتظر توقیر احمد چیف فنانس افسر خزانہ ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں۔چیف فنانس افسر آبی وسائل ڈویژن اسلام آباد مسعود عباس کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان رپورٹ کرنے اورگریڈ 20 کے چیف فنانس افسر خزانہ ڈویژن عرفان بشیر کو تبدیل کرکے آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکشن افسر پلاننگ ڈویژن اور پا کستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کی گریڈ 17 کی افسر عطیاب سلطان کی خدمات اسلام آباد انتظامیہ کےسپرد کی گئی ہیں ۔ان تقررو تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے ہیں۔